شاہد خاقان عباسی کا ناراض لیگی رہنماؤں سے رابطہ، زعیم قادری کی شمولیت کا امکان

Apr 09, 2024 | 19:15:PM
شاہد خاقان عباسی کا ناراض لیگی رہنماؤں سے رابطہ، زعیم قادری کی شمولیت کا امکان
کیپشن: شاہد خاقان عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کیلئے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کےسابق رہنمازعیم قادری شاہدخاقان عباسی کی جماعت میں شمولیت اختیارکریں گے،زعیم قادری کو نئی سیاسی جماعت میں اہم عہدہ ملے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زعیم قادری نےنئی سیاسی جماعت میں شمولیت کےلیے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی،زعیم قادری نے قریبی ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو نئی سیاسی جماعت اورنئی قیادت کی ضرورت ہے،شاہدخاقان عباسی کی جماعت میں جو بھی عہدہ ملے گا اسے قبول کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: کل پاکستان میں عید ہو گی یا نہیں؟ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اہم خبر