عید سے ایک روز قبل ڈالرپھر سے مہنگا ہو گیا

Apr 09, 2024 | 18:13:PM
عید سے ایک روز قبل ڈالرپھر سے مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) عید سے قبل  امریکی ڈالر نے  روپے کو ایک بار پھر سے رگڑا لگا دیا ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسہ مزید مہنگا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر   277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر21  پیسے سستا ہوکر 279 روپے 37 پیسے کا ہوگیا   ،یورو 41 پیسے بڑھ کر  301.47 روپے پر آگیا،برطانوی پاونڈ 45 پیسے مہنگا ہوکر  351.84 روپے  کا ہوگیا ،امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 75.87  روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 7 پیسے کمی سے 73.83 روپے کا ہوگیا.
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کل عید ہو گی یا نہیں ؟ رویت ہلال کمیٹی اجلاس سے متعلق اہم خبر