اگر الیکشن نہ کرائے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے،عمران خان

Apr 09, 2023 | 20:57:PM
اگر الیکشن نہ کرائے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے،عمران خان
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اگر الیکشن نہ کرائے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے، اگر سب کو جیلوں میں ڈال دیا گیا، ہمارے ہاتھ باندھ دیئے گئے تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی حکومت گرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ میرے خلاف سازش امریکا سے شروع ہوئی ہے لیکن ہماری حکومت کے خلاف سازش امریکا سے نہیں پاکستان سے شروع ہوئی، ان کا کہنا ہے جیسے فارن فنڈنگ کیس ختم ہوا اسی طرح میرے خلاف توشہ خانہ کیس بھی ختم ہو جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا جو کہہ رہا ہے کہ عمران خان بہت خطرناک ہے وہ اس لیے نہیں کہہ رہا ہے اسے مجھ سے کوئی خطرہ تھا بلکہ وہ اپنی ایکسٹینشن کیلئے کہہ رہا تھا، شہباز شریف کی جنرل باجوہ سے ایکسٹینشن کی ڈیل بھی ہو گئی تھی مگر نواز شریف اڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلی کا نماز میں کندھے پر چڑھنا بے ساختہ تھا،الجزائری امام
عمران خان کا کہنا تھا ان لوگوں نے الیکشن کمیشن کو استعمال کر کے ہمارے خلاف فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کے کیسز بنوائے، فارن فنڈنگ کیس ختم ہو چکا ہے، میرے خلاف توشہ خانہ کیس ختم ہو گا لیکن نواز شریف اور آصف زرداری پھنس جائیں گے۔
اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا مجھ پر 144 کیسز بنائے گئے ہیں، مجھ پر غداری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے، ہم انتشار کیوں پھیلائیں گے ہم تو الیکشن چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، یہ لوگ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے تھے، ان کو ڈر تھا کہ مجھے جیل میں ڈال دیا تو میری مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا اس لئے یہ مجھے قتل کرنا چاہتے تھے۔
عمران خان کا کہنا تھا اس طرح سیاسی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں لیکن ملک کو نقصان ہوتا ہے، الیکشن کے بغیر کوئی راستہ نہیں ہے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ازخود نوٹس کی وجہ سے تو ہماری حکومت گئی تھی اور اس وقت بھی یہ ہی ججز تھے، جسٹس سسٹم میں کسی کو اعتماد نہیں ہو گا تو کون سرمایہ کاری کرے گا؟

یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان میں مکروہ عمل کرتے ہوئے لڑکی سمیت30 نوجوان رنگےہاتھوں گرفتار