بلی کا نماز میں کندھے پر چڑھنا بے ساختہ تھا،الجزائری امام

Apr 09, 2023 | 20:35:PM
بلی کا نماز میں کندھے پر چڑھنا بے ساختہ تھا،الجزائری امام
کیپشن: امام مسجد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الجزائر میں ایک مسجد کے امام کے کاندھے پر تراویح کی نماز کے دوران ایک بلی کے چڑھنے کی ویڈیو پوری دنیا میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے،اسی اثنا میں الجزائر کے امام الشیخ ولید مہساس نے بھی چپ کا روزہ توڑ کر اس منفرد واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ ولید مہساس اس واقعے کے بعد منظر عام پر آئے ہیں اور انہوں نے اس سے بات کی،پیش امام الشیخ ولید مہساس نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ نماز میں بلی کا یہ واقعہ بے ساختہ تھا، میرا مشورہ ہے کہ اس واقعے کو ایسے ہی رہنے دیا جائے۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے اسلامی دنیا اور دیگر جگہوں پر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بارے میں اچھی رائے قائم کی ہے، اس کے بعد انہوں نے کہا کہ دین اسلام جانوروں اور دیگر مخلوقات کے ساتھ حسن سلوک اور مہربانی کا حکم دیتا ہے۔
مسجد کے پیش امام ولید مہساس نے توجہ دلائی کہ انہوں نے کسی میڈیا آﺅٹ لیٹ کو کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی وہ ایسا کریں گے کیونکہ ان کیلئے معاملہ عام اور خود ساختہ ہے اور اس میں بات کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے،ولید مہساس نے سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کرنے والے ہر شخص کو خبردار بھی کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں معاف نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان میں مکروہ عمل کرتے ہوئے لڑکی سمیت30 نوجوان رنگےہاتھوں گرفتار