فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ گانے میں سلمان خان کے کپڑوں پر سابق بھارتی کرکٹر کی تنقید 

Apr 09, 2023 | 12:13:PM
بھارت کے سابق کرکٹر نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ان کی نئی فلم کے ایک گانے میں پہنے ہوئے کپڑوں پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ان کی نئی فلم کے ایک گانے میں پہنے ہوئے کپڑوں پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر لکشمن شوارماکرشنن نے سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کے ایک گانے میں ان کے کپڑوں پر تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا ہے کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز اور ہماری جنوبی ہندوستانی ثقافت کی تذلیل کر رہا ہے، یہ لنگی نہیں دھوتی ہے جو ایک کلاسیکل لباس ہے جسے نفرت انگیز انداز میں دکھایا جا رہا ہے۔

مزید  پڑھیں: سلمان خان کی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان" کے گانے "یتنما "پر شدید تنقید کا سامنا

رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر کی تنقید کے بعد فلم انتظامیہ یا سلمان خان کی طرف سے فی الحال کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا یہ گانا آج دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ گزشتہ سال مئی میں شروع ہوئی تھی جو اس سال فروری میں مکمل ہوئی اور اب یہ فلم 21 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔