سلمان خان کی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان" کے گانے "یتنما "پر شدید تنقید کا سامنا

Apr 09, 2023 | 00:17:AM
سلمان خان کی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو اپنی نئی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان" کے نئے گانے "یتنما "  پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  ساؤتھ انڈین کے فلمی شائقین کے مطابق فلم کے نئے گانے"ینتما" میں روایتی لباس لنگی یا ویشتی کو غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے,نامور تامل نقاد پراشانت راننگ سوامی نے ٹویٹ میں لکھا کہ "یہ ویشتی کو لنگی کہہ رہے ہیں اور اپنے ہاتھ اس ویشتی کے اندر ڈال کر نامناسب حرکات کررہے ہیں"۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس اعتراض کو اٹھایا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ" سب سے پہلے بالی ووڈ کو لنگی اور ویشتی کے درمیان فرق سکھانا چاہئے"۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ" ایک روایتی لباس کے ساتھ ایسی بیہودہ حرکات دیکھنا افسوسناک تھا"۔

سوشل میڈیا کے ایک صارف نے کہا کہ "بالی ووڈ تیلگو شہرت کو کیشن کرنا چاہتے ہیں اور ان کو یہی نہیں پتہ کہ تیلگو اور مدراسی الگ ہوتے ہیں، یہ بہت بڑی جہالت ہے"۔