عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے  

Apr 09, 2021 | 11:07:AM
عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے  
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، دورے کے دوران وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت ایل ڈی اے پارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

 دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو انسداد کورونا کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور ویکسی نیشن پروگرام بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم کابینہ کے سینئر ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے اس دوران وزیراعظم کو جاری میگا ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔بلدیاتی اداروں کی بحالی پر حکومت نے کیا لائحہ عمل اپنانا ہے اس پر حکمت عملی سمیت وزیراعظم کو رمضان ریلیف پیکج پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نےجہانگیر ترین کوبیٹے سمیت طلب کرلیا