ایف آئی اے نےجہانگیر ترین کوبیٹے سمیت طلب کرلیا

Apr 09, 2021 | 10:52:AM
ایف آئی اے نےجہانگیر ترین کوبیٹے سمیت طلب کرلیا
کیپشن:  جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے  پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے دونوں کو شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے کیس میں طلب کیا ہے۔ذرائع کا  کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے علی ترین کو صبح ساڑھے 10 بجے اور جہانگیر ترین کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے  جبکہ دونوں کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے نے سائلین کا داخلہ بند کردیا ہے اور ایف آئی اے دفتر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: قبضہ مافیا  منشا بم اور اس کے بیٹوں سے اربوں  کی زمین واگزار