قبضہ مافیا  منشا بم اور اس کے بیٹوں سے اربوں  کی زمین واگزار

Apr 09, 2021 | 10:36:AM
 قبضہ مافیا  منشا بم اور اس کے بیٹوں سے اربوں  کی زمین واگزار
کیپشن: مافیا منشا بم اور اس کے بیٹے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)پولیس اور ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا منشا بم اور اس کے بیٹوں کے مبینہ قبضے سے اربوں روپے مالیت کی 40 کنال زمین واگزار کرا لی ۔

سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کے مطابق منشا بم اور اس کے بیٹوں نے اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا جہاں سے وہ عارضی ٹھیلے لگوا کر بھتہ وصول کرتے تھے۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ منشا بم اور اس کے بیٹے شہریوں کے لیے دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی اراضی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی، شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کا رمضان پیکج کا اعلان