ترکیہ: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی محدود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترکیہ کی حکومت نے ملک بھرمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس (سابقہ ٹوئٹر) یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سمیت دیگر تک رسائی محدود کر دی ہے۔
دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارمز’نیٹ بلاکس’ کے مطابق حکومت نے اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے احتجاج کے پیش نظر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک عوام کی رسائی محدود کی ہے۔
سی ایچ پی نے استنبول میں اپنے ہیڈکوارٹر کے ارد گرد پولیس کی جانب سے رکاوٹیں لگانے کے بعد عوامی ریلیوں کا مطالبہ کیا تھا۔
’رائٹرز‘ نے ترکیہ کی فریڈم آف ایکسپریشن ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کے مسائل اتوار کی شام 8:45 پر شروع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں شفافیت لانے کیلئےسخت اقدامات کافیصلہ
فریڈم آف ایکسپریشن ایسوسی ایشن انٹرنیٹ پر مقامی سنسرشپ کی نگرانی کرتی ہے۔
ترکیہ کے ’ایکسیس پرووائیڈرز یونین‘ نے سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے سے متعلق معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیاہے اور انٹرنیٹ بلاکنگ فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کا ذمہ دار ہے۔