وزیر خزانہ پنجاب کا سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں خصوصی رعایت کااعلان

Sep 08, 2025 | 08:45:AM
وزیر خزانہ پنجاب کا سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں خصوصی رعایت کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی کے بلز اور مختلف ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں قائم سیلاب متاثرین کے کیمپ میں گفتگو کر تے ہو ئے صوبائی وزیر نے کہا کہ  حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اورانہیں ایک باقاعدہ ریلیف پیکیج کے تحت مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں چھٹی اہم خبرآگئی

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا موقع ہمیں صبر، بھائی چارے اورخدمتِ خلق کا درس دیتا ہے اورحکومت اس موقع پر عوام کے دکھ درد میں شریک ہو رہی ہے۔

انہوں نے کیمپ میں موجود افراد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے روزمرہ مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیر خزانہ کے دورے سے متاثرین نے اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت کے ریلیف اقدامات کو سراہا۔