معروف اداکارہ کے گھر ڈاکوئوں کی لوٹ مار،چھ لاکھ لے اڑے

Sep 08, 2021 | 13:53:PM
معروف اداکارہ کے گھر ڈاکوئوں کی لوٹ مار،چھ لاکھ لے اڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ” النکریتا سہائے “ کو نقاب پوش افراد نے چھری دکھا کر یرغمال بنایا اور گھر میں لوٹ مار کرتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ  یہ واقعہ منگل کے روز چندی گڑھ ان کی رہائشگاہ میں پیش آیا ہے، دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب تین منزلہ عمارت میں دوسری منزل پر واقعہ ان کے فلیٹ میں نقاب پوش افراد زبردستی گھسے اور لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ  اسے چھری کی نوک پر یرغمال بنایا گیا اور چور گھر سے چھ لاکھ روپے لے اڑے ۔

 اداکارہ نے شبے کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے کچھ دن قبل فرنیچر خریدا تھا جسے کچھ لوگ گھر چھوڑنے آئے تھے ، اور ممکنہ طور پر فرنیچر کی ڈیلیوری کے وقت چوروں نے میرے گھر کا دورہ کیا ،ایک چور نے ان کا اے ٹی ایم کارڈ بھی لے لیا تھا جسے پچاس ہزار روپے نکلوانے کے بعد واپس کر دیا ، اس دوران باقی دو نوں چوروں نے مجھے یرغمال بنائے رکھا ۔

پولیس کا کہناہے کہ اداکارہ ایک ماہ قبل ہی شہر میں منتقل ہوئی ہیں انہوں نے اپنے والدین کے ہمراہ یہ گھر کرائے پر لیا تھا جبکہ ان کے والدین گزشتہ دس روز سے شہر میں نہیں ہیں،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو متاثرہ خاتون گھر میں اکیلی تھیں اور گھر کا مرکزی دروازہ کھلا ہوا تھا ۔ایک ملزم نے باورچی خانے سے چھری اٹھائی اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔اداکارہ کی جانب سے مدد کیلئے شورو غل بھی کیا گیا لیکن وہ بالکونی سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

 پولیس کے مطابق ملزمان کی فرار ہونے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہے ، پولیس نے ممکنہ ایک ملزم کے گھر پر چھاپہ بھی مارا ہے لیکن وہ فرار ہے ۔