وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

Oct 08, 2025 | 21:57:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم اپنے غیرملکی دوروں کے حوالے سے کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں توانائی شعبے کی اصلاحات، ریلوے اور قانونی امور پر غور ہوگا۔اس کے علاوہ کابینہ کو پاور سیکٹر میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی۔

ریلوے ترمیمی آرڈیننس کے مسودے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔واپڈا سکیورٹی فورس کے قیام کے قانون کی منظوری دی جائے گی۔

ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے، ندیم افضل چن کا سرپرائز دینے کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: