خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ مقدمات میں نامزد نکلے 

Oct 08, 2025 | 19:13:PM
خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ مقدمات میں نامزد نکلے 
کیپشن: سہیل آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ بھی مقدمات میں نامزد نکلے ۔

تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں انکوائری چل رہی ہے ۔

سہیل آفریدی پر سوشل میڈیا اور عوامی اجتماع میں بیوروکریسی اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی باتوں پر انکوائری جاری ہے ۔

ایف آئی اے نے سہیل آفریدی کو اپنی صفائی کیلئے فروری میں طلب کیا تھا ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے نئی ایجنسی بننے پر مقدمہ این سی ای آئی اے کو ٹرانسفر کر دیا تھا۔