پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کشیدگی: وزیراعظم نے سینئر پارٹی رہنماؤں کو طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کی کوششوں کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشیدگی پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آؤٹ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور صدرِ مملکت کا پیغام پہنچائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر زرداری نے محسن نقوی کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بڑھتے سیاسی تناؤ کو کم کرنے کا ٹاسک دیا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حالیہ تناؤ میں کمی پر بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ریکوڈک منصوبہ: 6 عالمی اداروں کیساتھ ساڑھے 3ارب ڈالرز کافنانسنگ معاہدہ طے
یاد رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی، جس میں سیاسی صورتحال اور سندھ و پنجاب حکومتوں کے درمیان پیدا ہونے والے تناؤ پر گفتگو ہوئی۔
صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔