سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Oct 08, 2022 | 18:18:PM
سی ٹی ڈی، لاہور سمیت مختلف اضلاع، کارروائیوں، 2 مبینہ دہشتگردوں، گرفتار،
کیپشن: دہشتگرد گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دورن 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں سرفراز احمد اور زبیر احمد شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے 1320 گرام بارودی مواد، 4 ڈینوٹر ،پستول، موبائل فون،نقدی برآمد ہوئی،اس کے علاوہ 19 ممنوعہ پمفلٹ، 2 کالعدم تنظیموں کی کتابیں اور 3 کالعدم تنظیموں کے میگزین بھی برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ترجمان کاکہناہے کہ رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی نے 367 کومبینگ آپریشن کئے۔کومبینگ آپریشن کے دوران 226 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔حراست میں لئے گئے دہشت گردوں کے خلاف 22 مقدمات درج کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کل جزوی موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری