فائرنگ کے نتیجے میں 9ماہ کی بچی جاں بحق

Oct 08, 2022 | 17:20:PM
فائرنگ کے نتیجے میں 9ماہ کی بچی جاں بحق
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں 9ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے واقعے میں گولی لگ جانے سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی ماں زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت انابیہ کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ زخمی ماں کی شناخت 24 سالہ حناء زوجہ راشد کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق بچی اور زخمی ماں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ماں کی حالت تشویش ناک ہے۔ حادثہ ابتدائی طور پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا یا پولیس کی، اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔