ممنوعہ فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کا بڑا قدم

Oct 08, 2022 | 13:04:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ممنوعہ فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (شاہین عتیق )ممنوعہ فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کردی۔ پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے۔

 تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا، ہراساں کیا، ایف آئی اے انکوائری اور چھاپے غیرقانونی ہیں فوری روکا جائے، ایف آئی اے، سیاسی بنیاد پر ہراساں کررہی ہے پی ٹی آئی نے  مزید کہا کہ عدالت ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکے، انہوں نے مزید کہا کہ رجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے۔

بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق موصول کیے اور درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔