سوتیلی بیٹی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام: پی ٹی آئی خاتون رہنما کا سابق شوہر گرفتار

Oct 08, 2021 | 21:59:PM
لیلی پروین، سابق شوہر، جنسی ہراساں، گرفتار
کیپشن: سوتیلی بیٹی کو جنسی ہراساں کرنے پر باپ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی خاتون رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر علی حسنین سرگانہ کو سوتیلی بیٹی کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی لیلیٰ پروین نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علی حسنین نے سوتیلی بیٹی کو ہراساں کیا ہے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے سابق شوہر کو گزشتہ رات کارروائی کے بعد ڈیفنس توحید کمرشل سے گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزم پر اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کے تحت تھانہ گذری میں مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل میچ کے دوران کھلاڑی نے لڑکی کو پرپوز کردیا
لیلیٰ پروین کا کہنا تھا کہ ملزم سے شادی 5 سال قبل ہوئی تھی تاہم 8 ماہ قبل ملزم ان کی 13 سالہ بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا جبکہ انہیں واقعے کے حوالے سے رشتہ داروں نے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹر اقبال پارک واقعہ: عائشہ کا دوست ریمبو ہی ملزم نکلا،ساتھیوں سمیت گرفتار