عوام کی پریشانیوں میں اضافہ، ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا

Nov 08, 2023 | 19:00:PM
عوام کی پریشانیوں میں اضافہ، ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) گیس کے بعد صارفین کو بجلی کے جھٹکے، فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے سماعت کی تھی، نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نو ٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔