پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو نجکاری ڈویژن کے تحت منتقل کرنے کی تیاری مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو وزارت منصوبہ بندی سے واپس لے کر نجکاری ڈویژن کے تحت منتقل کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اقتصادی امور احسن اقبال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے قانون میں مجوزہ ترامیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو مزید بااختیار اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ نجکاری اور سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کیا جا سکے، وفاقی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے منصوبہ جاتی پائپ لائن اور بولی کے نئے طریقہ کار متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منصوبوں کی تیاری میں بزنس کونسلز اور چیمبرز کے کردار کو فروغ دیا جائے گا، اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کی معاونت کے لیے پراجیکٹ ڈویلپمنٹ فیسیلٹی قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ زمین، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کر کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک جدید، مؤثر اور سرمایہ کار دوست پی پی پی فریم ورک تشکیل دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی