کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی

May 08, 2026 | 17:07:PM
کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند )کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی، ای او سی کے سربراہ شہریار میمن نے بتایا کہ پولیو مہم کا مقصد بچوں کو موذی وائرس سے محفوظ بنانا ہے، والدین دس سال کے عمر تک کے  بچوں کو پولیو کی ویکینیشن ضرور دیں،اس بار بچوں کو پولیو کے قطرے اور جیٹ انجیکٹر کے ذریعے پولیو ویکسین دی جا رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیو سے بچاؤ ہی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کا واحد مؤثر ذریعہ ہے،  عالمی ادارہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر سندیپ نے بتایا کہ اب ہمیں  20 سے 30 فیصد کیسز بڑی عمر کے بچوں میں نظر آرہا ۔

 ڈاکٹر سندیپ نے بتایا کہ ماحول میں 58 فیصد نمونے نیگیٹو ہوچکے ہیں،کراچی میں اس سال کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا، کراچی کے 89 ہائی رسک یونین کونسل میں یہ مہم چلے گی، عمر کی حد اس مہم میں بڑھائی ہے اب 10 سال کی عمر تک بچوں کو ویکسین دیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیو ڈراپس اور بوسٹر ڈوز دونوں دیں گے،کراچی میں بوسٹرز ڈوز مہم پہلے بھی چلا چکے ہیں،اب ہمیں  20 سے 30 فیصد کیسز بڑی عمر کے بچوں میں نظر آرہا ۔

یہ بھی پڑھیں :میئر کراچی مرتضیٰ وہاب الیکٹرک بائیک پر سندھ اسمبلی پہنچ گئے