وزیر اعلیٰ کی ہدایت: پنجاب بھر میں ’ زیادہ کپاس اگاؤ‘ مہم کا آغاز کر دیا

May 08, 2023 | 15:39:PM
وزیر اعلیٰ کی ہدایت: پنجاب بھر میں ’ زیادہ کپاس اگاؤ‘ مہم کا آغاز کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان اسلم خان) نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ’زیادہ کپاس اُگاؤ‘مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبہ پنجاب کے ان علاقوں میں جہاں کپاس کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے وھاں حکومت نے ’ زیادہ کپاس اگاؤ‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے ’ہنجرائے کلاں‘ میں کسانوں کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی

حکومت پنجاب کی کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے ’زیادہ کپاس اگاؤ مہم‘ ہنجرائے کلاں سے شروع کر دی گئی ہے۔ مہم میں ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی سمیت چاروں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسران نے بھی شرکت کی۔ جہاں کسانوں کو کپاس کی پیداوار کے لئے معیاری بیج، ادوایات اور کھادوں کی ایک چھت تلے فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

کسانوں کو کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے فی من 8500 روپے امدادی رقم دی جائے گی جس سے کسان بھی خوش نظر آتے ہی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی طرف سے 8 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ پر کپاس کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے جس کا حصول کسانوں کو سہولیات فراہم کرکے ممکن بنایا جائے گا۔