سہولت کاروں کاکھلاچھوڑدیاگیاتونقصان ہوگا، جاوید لطیف

May 08, 2023 | 12:00:PM
سہولت کاروں کاکھلاچھوڑدیاگیاتونقصان ہوگا، جاوید لطیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سہولت کاروں کاکھلاچھوڑدیاگیاتونقصان ہوگا،2017ء میں کی جانے والی سازش بے نقاب ہوگئی،پاکستان میں ہونے والی سازشوں سے مخالف قوتوں کوفائدپہنچایاگیا۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ الزامات لگائے جانے پراداروں کاخاموش رہنامعنی خیزہے،جوکرداربے نقاب ہوگئے وہ ٹکٹیں تقسیم کررہے ہیں یاسہولت کاری کررہے ہیں،کیاآئین میں پارلیمان کے علاوہ کوئی اورترمیم کرسکتاہے؟پاکستان کونقصان سے سے بچاناہے توفل کورٹ بنایاجائے،اعتمادبحال نہ ہواآئین ری رائٹ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ضرور پڑھیں :’یہ سڑکوں پرآیا تو پہلے اس کا علاج کریں گے پھر الیکشن کریں گے‘
انہوں نے کہا ہے کہ سازشی کرداروں کے خلاف کارروائی کیے بغیرآئین وقانون پرکسی کواعتمادنہیں ہوگا،کیاآئین کسی کواجازت دیتاہے کہ انصاف نہ کیاجائے،پارلیمانی کمیٹی آڈیولیکس پرثاقب نثارکے بیٹے کوطلب کرے،اداروں میں بیٹھے لوگوں کوآئین وقانون کاپابندکرناہوگا۔