’یہ سڑکوں پرآیا تو پہلے اس کا علاج کریں گے پھر الیکشن کریں گے‘

May 08, 2023 | 10:24:AM
’یہ سڑکوں پرآیا تو پہلے اس کا علاج کریں گے پھر الیکشن کریں گے‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن اسی سال صاف وشفاف ہوں گے جب کہ عمران خان کے کہنے پر حکومت ایک دن بھی اپنی مدت کم نہیں کرے گی۔یہ سڑکوں پرآیا تو پہلے اس کا علاج کریں گے پھر الیکشن کریں گے۔

فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  رانا ثناللہ نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں بدبخت ٹولہ ملک پرمسلط کیا گیا، سی پیک مکمل ہوجاتا تو پاکستان کیا آئی ایم ایف کی منتیں کررہا ہوتا؟ جب ملک ترقی کررہا تھا تو پھر اس تجربے کی کیا ضرورت تھی؟ اس بدبخت کواس وقت کی اسٹبلشمنٹ اور جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کو لانے کیاضرورت تھی، شوکت صدیقی گواہی دیتے ہیں کہ ان کے پاس فیض حمید آئے، فیض کس چیز کے لیے ہمیں نکالنے کے لیے محنت کررہے تھے۔

ضرور پڑھیں : ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی حد عبور کر چکا،مزید برداشت نہیں کیا جائے، زرداری

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار آج پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہا ہے، ثاقب نثار کا بیٹا کہہ رہا کہ ٹکٹ دلوانے کے لہے میرے بابا نے بہت محنت کی، جس وقت ثاقب نثار چیف جسٹس ہوگا اس وقت یہ لوگ کیا کرتے ہوں گے، ثاقب نثار کا کردار سامنے آنے پر کیا سوموٹو نہیں ہونا چاہیے؟ ثاقب نثار نے تسلیم کیا آواز میرے بیٹے کی ہے پھر نوٹس کیوں نہیں لیا جارہا۔عوام کو اپنی ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس کرنا چاہیے ، یہ سڑکوں پرآیا تو پہلے اس کا علاج کریں گے پھر الیکشن کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف واپس آجائیں گے، اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن اسی سال صاف وشفاف ہوں گے، عمران خان کے کہنے پر حکومت ایک دن بھی اپنی مدت کم نہیں کرے گی۔