سڑک حادثہ میں مرنے والوں کے ورثا کو کیا معاوضہ ملے گا؟ بڑی تبدیلی آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹریفک حادثات کا شکار ہو جانے والے افراد کے مالی تحفظ کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت سڑک پر کسی حادثہ میں جاں بحق ہو جانے والے شہری کے وارثثا کو 7 لاکھ روپے تک معاوضہ ملے گا۔
سندھ حکومت نے سندھ موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم متعارف کرا دی ہیں جن کے تحت گاڑیوں کے لیے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
نئی ترامیم کے مطابق تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کی شرط کو وہیکل رجسٹریشن کے قانون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس کے تحت تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کے بغیر کسی گاڑی کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔
حکام کے مطابق گاڑی کی ملکیت کی منتقلی (ٹرانسفر) اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے بھی تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان افغانیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، وہ بدلے میں زہریلی باتیں کرتے ہیں، خواجہ آصف
نئے نظام کے تحت اگر سڑک حادثے میں کسی شخص کی جان ضائع ہو جائے تو متاثرہ فریق کو بیمہ کی مد میں 7 لاکھ روپے تک معاوضہ دیا جائے گا، جب کہ مستقل معذوری کی صورت میں متاثرہ شخص کو 5 لاکھ روپے تک رقم فراہم کی جائے گی۔ادھر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کو باقاعدہ قانون کا حصہ بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ادارے کے مطابق تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پالیسیوں کی تصدیق کے لیے آن لائن ڈیٹا بیس بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق پنجاب میں بھی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کو انشورنس سسٹم سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹریفک حادثات میں متاثر ہونے والے افراد کو مالی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔