پاکستان افغانیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، وہ بدلے میں زہریلی باتیں کرتے ہیں، خواجہ آصف

Mar 08, 2026 | 22:35:PM
 پاکستان افغانیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، وہ بدلے میں زہریلی باتیں کرتے ہیں، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  ہے کہ افغانی لوگوں کو پاکستان تحفظ اور بہتر زندگی کے مواقع  فراہم کرتا ہے اور وہ اس کے بدلے ’زہریلی تنقید‘ کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے ایکس پر کہا کہ افغانی نہ صرف ناشکرے ہیں بلکہ ان لوگوں کے خلاف زہر اگلتے ہیں جنہوں نے انہیں تحفظ اور بامعنی زندگی گزارنے کے مواقع فراہم  کئے۔

خواجہ آصف نے افغانی کرکٹر کے پشاور میں رہنے کے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی خبروں کے متعلق کہا، اگر یہ سچ ہے تو اسے (راشد خان کو) کہیں اور پناہ لینی چاہیے۔(افغانستان سے آ کر یہاں پناہ لینے والے)  لاکھوں لوگوں نے پچھلی نصف صدی میں ہمیں بیوقوف بنایا۔  وقت آگیا ہے کہ سب گھر واپس جائیں۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا، طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان جنت بن گیا ہے، جہاں فرشتے حکمرانی کر رہے ہیں۔

  وزیر دفاع  خواجہ آصف کا ایکس پر  بیان اس وقت سامنے آیا جب ایکس پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ افغانی کرکٹر راشد خان اور اس کے خاندان کے افراد " سیکیورٹی خدشات کے باعث" پشاور میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایران کے سپریم لیڈر کا انتخٓب ہو چکا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای ایک بار پھر خبروں میں! 

راشد خان کی پاکستان کے شہر پشاور مین موجودگی کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان کم و بیش دس روز سے افحغانستان کے اندر دہشتگردوں کے خلاف اور ان کے ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والی افغان طالبان ریجیم کے بھی خلاف انتہائی طاقت کے ساتھ آپریشن کر رہا ہے۔

پاکستان پر بات بے بات کیچڑ اچھالنے کے عادی لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اس  صورتحال کے باعث افغانی شہری پاکستان کے سرحدی علاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا میں  کہا جا رہا ہے کہ راشد خان  پاکستان کے خلاف سخت  باتیں کرتا رہا ہے۔ اس نے کئی مواقع پر پاکستان مخالف بیانات دیئے۔  ایک کرکٹ میچ کے بعد اس نے بھارتی سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان کے ساتھ جشن منایا تھا، جس کی ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے: تہران میں پاسدارانِ انقلاب کے  سپیس اینڈ سیٹلائٹ ہیڈکوارٹر اور کئی اہم تنصیبات پر ائیر سٹرائیکس