تہران میں پاسدارانِ انقلاب کے  سپیس اینڈ سیٹلائٹ ہیڈکوارٹر اور کئی اہم تنصیبات پر ائیر سٹرائیکس

Mar 08, 2026 | 20:21:PM
تہران میں پاسدارانِ انقلاب کے  سپیس اینڈ سیٹلائٹ ہیڈکوارٹر اور کئی اہم تنصیبات پر ائیر سٹرائیکس
کیپشن: 8 مارچ 2026 کو تہران میں اسرائیل کی ائیر سٹرائیکس کے بعد  سیاہ دھویں کے بادل دیکھے جا رہے ہیں۔اس علاقے میں ایک مصروف شاہراہ پر  کئی گاڑیاں گزر رہی ہیں۔ (تصویر بذریعہ اے ایف پی)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل نے تہران میں پاسداران انقلاب کے سپیس اینڈ سیٹلائٹ ہیڈکوارٹر اور کئی اہم تنصیبات پر ائیر سٹرائیکس کی ہیں۔ تہران کے متعدد علاقوں میں ائیر سٹرائکس کے بعد دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ 
IDF نے آج اتوار کی شام جو تفصیلات بتائی  ہیں، ان کے مطابق تہران میں فضائی حملوں کی حالیہ لہروں کے دوران نشانہ بنائے گئے اہداف میں پاسدارانِ انقلاب کا سپیس اینڈ سیٹلائٹ ہیڈکوارٹر شامل ہے۔

پاسدارانِ انقلاب IRGC کے سپیس اینڈ سیٹلائٹ ہیڈکوارٹر  ایرانی خلائی ایجنسی کے لیے استقبالیہ، ترسیل اور تحقیقی مرکز کے طور پر کام کرتا تھا۔

ہیڈ کوارٹر میں تحقیقی سہولیات کے ساتھ ساتھ خیام سیٹلائٹ کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سٹرکچر  شامل تھا، جسے ایران نے اگست 2022 میں لانچ کیا تھا۔ 

 IDF کا دعویٰ ہے کہ "IRGC نے خیام سیٹلائٹ کو دہشت گردی کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اور ریاست اسرائیل اور خطے کے ممالک کی نگرانی کے لیے استعمال کیا تھا۔"

مزید برآں، اسرائیل نے آج حملوں کی لہروں میں جن اہم جگہوں پر بمباری کی ان میں   ایران کے داخلی سیکورٹی فورسز کے اڈوں میں سےایک میں واقع  50 بنکروں کو بھی نشانہ بنایا جو گولہ بارود کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ اس کے ساتھ  بسیج پیرا ملٹری فورس کا ایک اڈہ؛ داخلی سیکورٹی فورسز کا ہیڈکوارٹر؛ اور پاسدارانِ انقلاب کا ایک کمپاؤنڈ جس کا تعلق IRGC کی زمینی افواج سے ہے، شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا نیا عروج، سعودیہ نے ایران کو جوابی کارروائی کی دھمکی دےدی