پاکستان آرمی نے 31 ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

Mar 08, 2024 | 23:38:PM
پاکستان آرمی نے 31 ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پاکستان آرمی نے  31 ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں انفرادی اور ٹیم ایونٹ جیت اپنے نام کر لئے۔

پاکستان نیوی شوٹنگ رینجز کراچی میں 31ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ  2 سے 8 مارچ تک منعقد ہوئی، جس میں پاکستان  آرمی سونے کے 16 میڈلز کے ساتھ فاتح قرار پائی، پاکستان آرمی نے مسلسل دوسری بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فین کی گراؤنڈ میں جا کر بابراعظم کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش، ویڈیو بھی آ گئی

چیمپئن شپ میں پاکستان نیوی نے دوسری، پاک فضائیہ نے تیسری جبکہ واپڈا نے چوتھی اور سندھ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، انفرادی کارکردگی میں ایم شبیر نے گولڈ میڈل اپنے سینے پہ سجایا۔