فین کی گراؤنڈ میں جا کر بابراعظم کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش، ویڈیو بھی آ گئی

Mar 08, 2024 | 23:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) فین کی گراؤنڈ میں جا کر بابراعظم کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش سیکیورٹی عملے نے ناکام بنا دی، ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں بابر اعظم کے دیوانے گراؤنڈ میں پہنچ گئے،  نوجوان نے بابر اعظم کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش سر توڑ کوشش کی لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو ایسا کرنے سے روکا۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا نے حنین شاہ کو ایسا مشورہ دیدیا کہ نسیم شاہ بھی حیران ہو جائیں

سیکیورٹی اہلکاروں نوجوان کو گراؤنڈ سے اپنے ساتھ لے گئے، نوجوان کی بابر اعظم سے محبت اور سیکیورٹی اہلکاروں کی فرض شناسی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقع آج ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے دوران پیش آیا۔