رمیز راجا کا حنین شاہ کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ 

Mar 08, 2024 | 22:23:PM
رمیز راجا کا حنین شاہ کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر و معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ حنین شاہ کو چاہیے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بجائے کسی اور فرنچائز سے کھیلیں کیونکہ یہ ان کے لئے بہتر ہے وہ اس وقت نسیم شاہ کے سائے (شیڈو) میں کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر محمدشامی لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے ؟ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے فیصلے سے سب حیران

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ خاندان کے لئے ایک ستون ہے جبکہ اگر تینوں ایک فرنچائز کے لئے کھیلیں گے تو سپون فیڈنگ کی وجہ سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملے گا، اگر آپ کا بھائی اچھا کررہا ہے تو آپ پر پریشر آئے گا جو آپ کی کارکردگی متاثر کرسکتا ہے۔