خواتین کے عالمی دن پر 2 خواتین دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئیں

Mar 08, 2024 | 11:04:AM
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نوڈیرو میں برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی کے باعث فائرنگ سے دو خواتین کو قتل کردیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغیری) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نوڈیرو میں برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی کے باعث فائرنگ سے دو خواتین کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ  لاڑکانہ  کے نواحی گاؤں میرواہ کھوکھر میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 28 سالہ کرن کھوکھر اور 23 سالہ نسیم کھوکھر کو قتل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

مزید پڑھیں:  دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پولیس کے مطابق واقعہ کھوکھر برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی پر پیش آیا۔ واقعہ کے بعد لاشیں نوڈیرو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔