اعتماد کا ووٹ۔۔181ارکان ایوان میں حاضر تھے۔۔ رپورٹ جاری

Mar 08, 2021 | 19:55:PM
اعتماد کا ووٹ۔۔181ارکان ایوان میں حاضر تھے۔۔ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے قومی اسمبلی اجلاس کی حاضری رپورٹ سامنے آگئی ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 6 مارچ کے اجلاس میں ارکان پارلیمان کی شرکت کے حوالے سے رپورٹ اعداد و شمار کی صورت میں جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق 6 مارچ کو قومی اسمبلی میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت 181 ارکان موجود تھے، جن میں اپوزیشن کے محسن داوڑ اور مولانا اکبر چترالی بھی شامل ہیں۔
 اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے 178 ارکان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔
یاد رہے کہ اپوزیشن نے اعتماد کے ووٹ کے لئے طلب کیے گئے اجلاس کی حاضری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ اس روز اتنے ارکان اسمبلی موجود تھے نہیں تھے جتنے کا حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا گیا۔اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو چیلنج کیا ہے کہ وے اسمبلی میں آئیں اور نتیجے کے حوالے سے اپنی جیسے چاہے تسلی کر لیں۔