"بلاول اور چودھری برادران کی ملاقات کی اندرونی کہانی"

Mar 08, 2021 | 11:05:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری  اور  مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 ملاقات ایک گھنٹہ 25 منٹ جاری رہی جس میں انہوں نے چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت مانگی۔چودھری برادران نے چیئرمین سینٹ کیلئے یوسف رضاگیلانی کی حمایت سے معذرت کی اور چوہدری شجاعت نے کہا کہ حکومت کےاتحادی ہیں اور ووٹ دینےکا وعدہ کرچکے۔ذرائع نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے بلاول سےکہا کہ آپ کی والدہ ہماری بہت عزت کرتی تھیں، ذوالفقارعلی بھٹو اوربینظیر کے بعد آپ تیسری نسل ہیں جو ہمارے پاس آئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پھر آپ ہمیں خالی نہ بھیجیں، یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا وعدہ کرلیں۔اس پر سربراہ ق لیگ نے جواب دیا کہ ایسا وعدہ نہیں کرتےجو ہمارے اصولوں کے خلاف ہو۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ جب پرویزالٰہی ڈپٹی وزیراعظم تھے تو میرے والد نے ان کا پورا ساتھ دیا،  اس پر چوہدھری شجاعت نے جواب میں کہاکہ آصف زرداری ذہین آدمی ہیں، ان کی عزت کرتاہوں۔ بلاول نے پنجاب میں بزدارحکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی بات کی لیکن مسلم لیگ ق کے ذرائع نے بزدارحکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پربات ہونے کی تصدیق سے انکار کیا۔