ڈاکٹرزکو سکیورٹی اور سہولتیں فراہم کی جائیں،پی ایم اے کا وزیراعظم کو خط

Jun 08, 2026 | 19:34:PM
ڈاکٹرزکو سکیورٹی اور سہولتیں فراہم کی جائیں،پی ایم اے کا وزیراعظم کو خط
کیپشن: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے معاملے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم اے سینٹرل کے سیکرٹری جنرل نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو خط لکھ دیا ، ڈاکٹر عبدالغفور شورونے کہا ہے کہ  ملک بھر کے ڈاکٹروں کو سکیورٹی اور سہولتیں فراہم کی جائیں، ماہر ڈاکٹرز پاکستان میں کام نہیں کرنا چاہتے،ماہر ڈاکٹر بیرون ملک منتقل ہورہے ہیں۔ 

 سیکرٹری جنرل پی ایم اے نے خط میں مزید کہا کہ ملک بھر میں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے،کم وسائل کے باوجود ڈاکٹرز دن رات کام کررہے ہیں،ان حالات میں ڈاکٹروں کا کام کرنا انتہائی مشکل ہے ، ڈاکٹر عبدالغفور شورونے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان موجودہ حالات میں ڈاکٹروں اور عملے کیلئے اقدامات کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی نئی قیمت آ گئی