ایران اسرائیل کشیدگی: تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Jun 08, 2026 | 08:45:AM
ایران اسرائیل کشیدگی: تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی منڈی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.4 فیصد اضافے کے بعد 96.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) 3 فیصد بڑھ کر 93.75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی توانائی مارکیٹ میں بے یقینی پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے تیل کی خریداری بڑھا دی۔

 اگر خطے میں تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو عالمی تیل منڈی میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ اور اضافے کا امکان موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک