عامر خان کی 91 سالہ والدہ کی فلمی دنیا میں انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی وڈ سٹار عامر خان نے اپنے مداحوں کو 91 سالہ والدہ کی انٹری سے سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ان کی نئی فلم "تارے زمین پر" میں ان کی والدہ جلوہ گر ہو رہی ہیں, فلم "ستارے زمین پر" جہاں اپنی کہانی کے باعث شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، وہیں اب اس فلم میں ایک سرپرائز بھی سامنے آیا ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی 91 سالہ والدہ، زینت خان، فلم ستارے زمین پر سے فلمی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔عامر خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ فلم میں شادی کے گانے میں نظر آئیں گی، یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
عامر خان نے بتایا کہ عام طور پر امّی کبھی نہیں کہتیں کہ وہ شوٹنگ پر آنا چاہتی ہیں۔ لیکن ایک دن اچانک صبح انہوں نے فون کیا اور پوچھا ’ آپ کہاں شوٹنگ کر رہے ہیں؟ ہمیں بھی آنا ہے شوٹنگ پر۔
عامر نے بتایا کہ انہوں نے فوراً گاڑی بھیجی اور ان کی بہن والدہ کو سیٹ پر لے آئیں۔ والدہ وہیل چیئر پر تھیں اور سیٹ پر شادی کے گانے کی شوٹنگ ہو رہی تھی، جہاں سب خوشی سے جھوم رہے تھے۔ فلم کے ہدایت کار آر ایس پرسانا نے اس موقعے کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا۔
عامر خان کے مطابق فلم کے ہدایت کار میرے پاس آئے اور کہا کہ 'سر، اگر آپ برا نہ منائیں تو کیا آپ اپنی امّی سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ گانے میں بطور مہمان شامل ہو جائیں؟ یہ فلم کا آخری گانا ہے، شادی کا سین ہے میں انہیں فلم کا حصہ بنانا چاہتا ہوں, عامر خان نے پہلے تو ہچکچاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے ایسا کہنے کی ہمت نہیں رکھتے کیونکہ وہ ضدی ہیں, لیکن جب آخرکار ان سے پوچھا تو امّی نے کہا، ’ہاں ٹھیک ہے‘، اور پھر میں حیران رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد