ٹرین خوفناک حادثے کا شکار۔ 17افراد جاں بحق ۔ متعدد زخمی

Jun 08, 2022 | 15:47:PM
ٹرین حادثہ، فائل فوٹو
کیپشن: ٹرین حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) حادثے کا شکار ٹرین ایرانی شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی کہ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور  متعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے  تاہم حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔ ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جس میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    عالمی بینک نے پاکستان کوکروڑوں ڈالر دینے کی منظوری دیدی