پاکستان سپر لیگ 6 اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے

Jun 08, 2021 | 20:52:PM
 پاکستان سپر لیگ 6 اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے مداح سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھاجاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا 34واں میچ اور فائنل 24 جون کو ہوگا اس سے قبل ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کے ابتدائی شیڈول میں 2 ڈبل ہیڈرز شامل تھے تاہم کھلاڑیوں کی سہولت اور ان کے ورک لوڈ کے پیش نظر ابتدائی شیڈول میں مزید ایک ڈبل ہیڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
 اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر مذکورہ سوشل میڈیا ایپ کے لیے بی اسپوک کنٹنٹ تیار کرے گا۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے تعلق مزید مضبوط ہوگا۔اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گروو میراکو ٹک ٹاک پر خوب پذیرائی ملی تھی،اس ترانے کو اب تک 1.7 بلین ویووز مل چکے ہیں۔
 ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی اور سربراہ پی ایس ایل بابرحامد نے بتایاکہ پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمیشہ نئے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ کرکٹ فینز کو کھیل سے جوڑا رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ہے، جس کے ساتھ شراکت داری سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فینز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ گروو میرا کی ٹک ٹاک پر پذیرائی سے اس ایپ پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے باقی میچز آج سے ابوظہبی میں شروع ہونگے