ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کل سے ابوظہبی میں شروع ہونگے

Jun 08, 2021 | 20:37:PM
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کل سے ابوظہبی میں شروع ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6کے بقیہ میچز کل سے ابوظہبی میں شروع ہونگے،ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز میں مجموعی طور پر 6 ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے(پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔
شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے آغاز میں تاخیرایسے لاجسٹک اور آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے ہوئی جو پی سی بی کے کنٹرول سے باہر تھے۔
 پی سی بی نے کھلاڑیوں،فرنچائزز، ایونٹ اورکمرشل پارٹنرز کی سہولت کے پیش نظر اس شیڈول کو قابل عمل بنانے کے لئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے سکواڈ کو 25 جون کو انگلینڈ بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف 25 جون کو یو اے ای سے مانچسٹر روانہ ہوں گے، جہاں سے وہ ڈربی پہنچ کر ضروری قرنطینہ اور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گے۔
 قومی کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف پہنچے گی،جہاں وہ 8 جولائی کو سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔شیڈول کے مطابق 3 تا 8 جون تک پریکٹس سیشنز ہونگے ،9 جون کو لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہوگا ۔
10 جون کوملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز،پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز،11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 جون کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی،13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز،ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی،14 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز،15 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرز،پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز،16 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،17 جون کواسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی،کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، 18 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز،19 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز،ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،20 جون کو پریکٹس ہوگی ،21 جون کوکوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم ) کھیلے جائینگے۔
 ایلیمینیٹر 1 (پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)،22 جون کو ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم) ،23 جون کوآرام/ٹریننگ ہوگی اور 24 جون کو فائنل کیا جائیگا ۔
یہ بھی پڑھیں:پورے خاندان نے اجتماعی خودکشی کیوں کی ۔۔ وجہ سامنے آ گئی