افغان امپائر بسمہ اللہ جان انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللہ جان شنواری انتقال کر گئے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بسمہ اللہ جان شنواری کی عمر 41 برس تھی وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔
بسمہ اللہ جان شنواری نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔
اس کےعلاوہ بسمہ اللہ جان شنواری نے 31 فرسٹ کلاس 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ اللہ جان شنواری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
مزید پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کے خلاف زمبابوے فالو آن کا شکار