کرکٹر احمد شہزاد کی معصومانہ خواہش، پروگرام اینکر بھی ہنسی نہ روک سکا

Jul 08, 2022 | 00:41:AM
کرکٹر ،احمد شہزاد ،معصومانہ ،خواہش، پروگرام ،اینکر ،ہنسی ،روک
کیپشن: احمدشہزاد، براڈپٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیلفی کنگ کے نام سے مشہور بلے باز احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنے تو اس میں ہیرو کا کردار ہالی ووڈ کے معروف اداکار براڈ پٹ ادا کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران پروگرام اینکر نے احمد شہزاد سے بائیو پک کے حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میری زندگی پر فلم بنے تو اس میں ہیرو براڈ پٹ ہونے چاہئیں۔ احمد شہزاد کا یہ جواب سن کر پروگرام اینکر بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے اور آن کیمرا ہی قہقہہ لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں ایک گھنٹے میں دو مرتبہ زلزلہ، شہریوں میں خوف وہراس

خیال رہے کہ کچھ روز قبل احمد شہزاد اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہوں نےو قار یونس پر الزامات لگائے تھے۔ احمد شہزاد کے مطابق وقار یونس کی رپورٹ کے باعث ان کا کریئر خراب ہوا ہے۔