فواد چوہدری کیخلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی

Jan 08, 2024 | 12:29:PM
فواد چوہدری کیخلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ  پر سماعت 10 جنوری  تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی،کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی،فواد چوہدری کے وکیل قمر عنایت عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ فواد چوہدری کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جا سکا ۔

یہ بھی پڑھیں:مالاکنڈ: ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے امن جیپ، بائیک ریلی کا انعقاد