مالاکنڈ: ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے امن جیپ، بائیک ریلی کا انعقاد 

Jan 08, 2024 | 12:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مالاکنڈ میں سیاحتی تقریبات کا انعقاد ہوگیا۔ اس سلسلہ میں مالاکنڈ میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سےامن جیپ اینڈ بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

73 کلومیٹر پر مشتمل جیپ اینڈ بائیک ریلی میں پاکستان بھر سے 78 جیپوں اور 25 بائیکس نے حصہ لیا۔ ریلی بٹ خیلہ سے روانہ ہوئی اور براستہ درگئی، مالاکنڈ فورٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر مالاکنڈ فورٹ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ تھے۔ مہمان خصوصی نے ریلی میں شاندار کارگردگی دکھانے والے جیپ ڈرائیورز اور بائیکرز میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب میں علاقائی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ایوینٹ کے انعقاد پر شرکاء اور مہمانوں نے منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے خوبصورت اور دلفریب علاقے اور سیاحت کو فروغ  دینے کیلئے پاک فوج کی لازول قربانیوں کی بدولت جہاں امن کے  سفر کے بعد ترقی اور خوشحالی پر کام کیا گیا اب یہاں سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔  

یہ خوبصورت اور دلفریب علاقے ملک کے دیگر علاقوں کی منفرد مقام رکھتے ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے آنے والے مہمانوں کیلئے ثقافتی، تاریخی اور سیاحتی اعتبار سے حیرت انگیز  و خوبصورت ودایوں پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج ہو گی

شمالی وزیر ستان کے علاقے شوال، دواتئی، تبی غر، ششیت، آباد ٹاپ، اسماعیل خیل، مرمولے، سپارہ، سپینکئ، بارے کلے، مانا، دادم، رزمک، دریاۓ ٹوچی، کنڈ غر سیاحوں کو اپنی خوبصورتی میں گھولنے والے علاقے ہے۔

شمالی وزیرستان میں سیاحت کے فروغ سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا اور مقامی لوگوں کو زورگار کے بشمار مواقع فراہم ہوگئے۔ پاک فوج دیگر شعبوں کی طرح اس صنعت کے فروغ اور مقامی لوگوں کی بھلائی کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔