توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کل تک ملتوی

Jan 08, 2024 | 11:54:AM
توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کل تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج ہوئی،بانی پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔

 احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، سپیشل پراسیکیوٹرز عرفان بھولا، سہیل عارف ،پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین، بیرسٹر عمیر نیازی عدالت پیش ہوئے۔ 

بشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی درخواست دائر کی جسےعدالت نے منظور کرلی۔

شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی جانب سے حامی بھرنے پربانی پی ٹی آئی سے دستخط کئے،بشری بی بی کی عدم دستیابی  کے باعث توشہ خانہ ریفرنس میں فردجرم عائد نہ ہوسکی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

بعدازاں عدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نے عدالت سے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے اجازت دے دی تھی۔