موت سے پہلے خاندان مدد کو پکارتا رہا۔ مگر کوئی نہ آیا۔۔۔اے ایس آئی کی آڈیو کال پر کیا بات ہوئی؟ سب سامنے آگیا

Jan 08, 2022 | 17:45:PM
سانحہ مری، اے ایس آئی نوید، آخری گفتگو
کیپشن: اے ایس آئی نوید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید کی آخری گفتگو  سامنے آئی ہے۔جس سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ مرحوم نوید اور اسکی فیملی کتنی بے بس تھی اور  وہ اس لمحے مسلسل کسی امداد کے منتظر تھے۔

تفصیلات کے مطابق مری کے سانحہ کے دوران مرحوم نوید نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ’’برفباری زیادہ ہوئی ہے، روڈ بلاک ہے‘‘ ۔ مرحوم نوید اے ایس آئی نے یہ کہا کہ ’’18 گھنٹے ہو گئے ہیں برف ہٹانے والی گاڑی نہیں پہنچی ، بچے پریشان ہیں ، کھانے پینے کیلئے بھی کچھ نہیں ‘‘۔

اس دردناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے نوید اے ایس آئی نےکہا کہ ’’ نہ کوئی پولیس والا پہنچا نہ کوئی ٹریفک والا گاڑیاں ہٹوانے آیا ، اللہ کرے کوئی سسٹم بن جائے اور ہم یہاں سے نکل جائیں ‘‘۔