مری میں جاں بحق سیاحوں کی فہرست جاری۔۔

Jan 08, 2022 | 16:20:PM
مری میں جاں بحق سیاحوں کی فہرست جاری
کیپشن: مری ہلاکتں فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) شدید برفباری کے باعث مری اور گلیات میں جاں بحق ہونیوالے 21 افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری میں دو روز سے برفباری جاری تھی اور گزشتہ رات بھی برفباری جاری رہی۔ صبح جب شہریوں نے برفباری میں پھنسی گاڑیوں کے دروازے کھولنے کی کوشش کی تو کئی گاڑیوں میں سیاح بے ہوش تھے یا پھر ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کے حوالے سے اچھی خبر

ریسکیو حکام نے مری میں جاں بحق ہونے والوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔مری میں جاں بحق ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے 31 سالہ اشفاق ولد یونس، لاہور کے 31 سالہ معروف ولد اشرف شامل ہیں، ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، 46 سال کے محمد شہزاد ولد اسماعیل اور 35 سال کی مسز شہزاد عمران اور ان کے 2 بچوں کی بھی موت واقع ہوئی ہے، 21 سال کے محمد بلال ولد غفار بھی ، 24 سال کے محمد بلال حسین ولد سیدغوث کی بھی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مری آفت زدہ قرار۔۔ ایمرجنسی نافذ

 افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کا تعلق تلہ گنگ سے ہے اے ایس آئی نوید اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں سمیت برف باری میں جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہ تھانہ کوہسار اسلام آباد میں تعینات تھے۔

مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار بھی اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا۔