باپ نے اپنے ہی 2بچوں ، بیوی اور خود کو آگ لگا لی

Jan 08, 2021 | 13:37:PM
باپ نے اپنے ہی 2بچوں ، بیوی اور خود کو آگ لگا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سنگدل باپ نے دوبچوں کو پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی۔ملزم نے بیوی کو بھی جلا دیا بعد میں خود کو بھی آگ لگا لی۔

گھریلو جھگڑے پرلاہور کے علاقے باٹا پور میں شوہر نے بیوی اور 2 بچوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ,,انیس نے بعد میں خود کو بھی آگ لگا لی زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا،واقعہ باٹا پور میں پیش آیا۔45سالہ انیس،40سالہ نجمہ،12سالہ انعم اور10 سالہ عمرعلی شامل ہیں۔واقعہ باٹا پور کے علاقہ کوٹ عبداللّٰہ رام پورہ میں پیش آیا جھلسنے والوں میں 45 سالہ انیس، اس کی اہلیہ 40 سالہ نجمہ شامل 12 سالہ انعم اور 10 سالہ عمر علی بھی جھلس گئے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، چاروں متاثرین کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، انیس کی حالت تشویشناک ہے۔