آرمی چیف کا دورہ بحرین،ولی عہد سےملاقات، اعلیٰ فوجی ایوارڈ سے نوازا گیا

Jan 08, 2021 | 13:31:PM
آرمی چیف کا دورہ بحرین،ولی عہد سےملاقات، اعلیٰ فوجی ایوارڈ سے نوازا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے ولی عہد اور ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال تبادلہ خیال کیاگیا۔آرمی چیف کو بحرین آرڈر’’فرسٹ کلاس‘‘سے بھی نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کا 3روزہ سرکاری دورہ کیا۔ اس دوران پاک فوج کے سربراہ نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ سےملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال زیر بحث آئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کے دورہ میں بحرینی قیادت نے پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کی تصدیق کی اور دونوں برادرممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عہد بھی کیا۔ شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی طرف سے آرمی چیف کو بحرین آرڈر (فرسٹ کلاس) پیش کیا گیا۔

آرمی چیف نے ساخیر کیمپ میں پاک بحرین مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا اور تربیت کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشق دہشت گردی کےخلاف دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔