میچ میں ہارنے کا دکھ ہے سنچری نہ ہونے کی فکر نہیں، فخر زمان

Feb 08, 2025 | 23:10:PM
میچ میں ہارنے کا دکھ ہے سنچری نہ ہونے کی فکر نہیں، فخر زمان
کیپشن: فخرزمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی)قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان کا کہنا تھا کہ میچ میں ہارنے کا دکھ ہے سنچری نہ ہونے کی فکر نہیں ۔ 

نیوزی لینڈ سے میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان کا کہناتھا کہ ٹیم سے باہر تھا اور واپسی پر لوگوں نے جو پیار دیا ہے اس پر شکر گزار ہوں،قذافی سٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا مزہ آیا ۔ 

قومی بلے باز نے کہاکہ کین ولیمسن میچ کو اچھے انداز لے کر چلے جس کا بعد میں کیوی ٹیم کو فائدہ ہوا،ہم چیمپینز ٹرافی کو لے کر پرجوش ضرور ہیں مگر اس وقت ہماری توجہ اس سیریز پر ہے،بابر اعظم کی ایک کلاس ہے آپ دیکھیں گے کہ وہ پرفارم کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ سے شکست ,کپتان محمد رضوان نے وجہ بتا دی

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: